طلبہ ون ویلنگ سے اجتناب کریں، موٹر سائیکل ڈرائیونگ کے وقت ہیلمٹ ضرور استعمال کریں
ڈیرہ غازیخان
ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصر نے کہا ہے کہ طلبہ ون ویلنگ سے اجتناب کریں اور موٹر سائیکل ڈرائیونگ کے وقت ہیلمٹ ضرور استعمال کریں. انہوں نے یہ بات گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ ٹریننگ سنٹر ریلوے روڈ کے طلبہ کو آگاہی لیکچر دیتے ہوئے کہی. پرنسپل محمد طاہر خان کے علاوہ محمد اقبال حسین، محمد سلیم اور جملہ اساتذہ کرام موجود تھے ڈی ایس پی نے بچوں کو روڈ کراس کرنے کا طریقہ بھی بتایا ہے اس موقع پر ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس ڈیرہ غازی خان کی طرف سے بھی ٹریفک قوانین بارے آگاہی دی گئی جبکہ پروگرام کے بعد ڈی ایس پی محمد بخت نصر کی زیر قیادت آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جو کچہری چوک پر اختتام پذیر ہوئی.
Posting Komentar untuk "طلبہ ون ویلنگ سے اجتناب کریں، موٹر سائیکل ڈرائیونگ کے وقت ہیلمٹ ضرور استعمال کریں"