Lompat ke konten Lompat ke sidebar Lompat ke footer

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریارکا ریونیو معاملات کے سلسلہ میں فیلڈ کا دورہ

  ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے ریونیو معاملات کے سلسلہ میں فیلڈ کا دورہ کا دورہ کیا،انہوں نے موقع پر جاکر فریقین کے موقف سنے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار ریونیو معاملات میں حقائق جاننے کیلئے بستی نور واہ پہنچ گئے۔انہوں نے موقع پر محل وقوع دیکھا اور فریقین کے دلائل بھی سنے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موقع پر ریونیو معاملات سے مسائل کا اچھی طرح ادراک ہوتا ہے اور وہیں مسائل حل کرنے سے حق دار کو ریلیف دیا جاسکتا ہے جب کہ فریقین کے دلائل سن کر میرٹ پر فیصلہ کرنے میں بھی آسانی ہوتی ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میں ریونیو ایشوز پر عوامی خدمت کیلئے فیلڈ کا وزٹ کرتا رہوں گا،ڈپٹی کمشنر نے فریقین کے دلائل سنے اور موقع کامعائنہ بھی کیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے ریونیو معاملات کے سلسلہ میں فیلڈ کا دورہ کا دورہ


Posting Komentar untuk "ڈپٹی کمشنر محمد انور بریارکا ریونیو معاملات کے سلسلہ میں فیلڈ کا دورہ"