Lompat ke konten Lompat ke sidebar Lompat ke footer

انسداد ڈینگی بارے سرویلینس کوالٹی بہتر نہ بنانے والے افسران سے وضاحت طلب کی جائے

  ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی بارے سرویلینس کوالٹی بہتر نہ بنانے والے افسران سے وضاحت طلب کی جائے اور غیر حاضر سٹاف کو شوکاز نوٹسز جاری کیے جائیں. انہوں نے یہ ہدایات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں. اجلاس میں  اے ڈی سی صابر حسین،پی اے اسد چانڈیہ،سی ای او ڈاکٹر اطہر سکھانی سمیت صحت اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے مکمل خاتمے کیلئے کاوشیں جاری رکھی جائیں،انسداد ڈینگی کی شکایات کو مطلوبہ وقت میں حل کیا جائے،ڈیش بورڈ پر روزانہ کی سرگرمیاں ضرور اپ لوڈ کی جائیں،انسداد ڈینگی سٹاک کا ڈیٹا سٹیپ وائز اپ ڈیٹ کیا جائے،محمد انور بریار نے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے ہر محکمہ آگاہی واک،سیمینار کا اہتمام کرے۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اطہرسکھانی نے انسداد ڈینگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔


انسداد ڈینگی بارے سرویلینس کوالٹی بہتر نہ بنانے والے افسران سے وضاحت طلب کی جائے


Posting Komentar untuk " انسداد ڈینگی بارے سرویلینس کوالٹی بہتر نہ بنانے والے افسران سے وضاحت طلب کی جائے "