شہر میں 45 بھانے خالی کرتے ہوئے 100 سے زائد مویشی ضبط کرلیے گئے
ڈیرہ غازیخان
مشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر شہر میں 45 بھانے خالی کرتے ہوئے 100 سے زائد مویشی ضبط کرلیے گئے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر صدر شکیب سرور نے خصوصی سکواڈ کے ہمراہ شہر بھر میں کارروائیاں کیں۔دفعہ 144 کی خلاف ورزی،مزاحمت اور کار سرکار میں مداخلت پر بھی قانونی کارروائی کی گئی ہے۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کے اندر مویشی موجود ہونے سے صفائی،سیوریج سمیت میونسپل سروسز کے مسائل بڑھ گئے تھے ان کی سفارش پر محکمہ داخلہ پنجاب نے ابتدائی طور پر دو ماہ کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے جسے ضرورت کے تحت مزید توسیع کی جائے گی۔کمشنر نے کہا کہ شہر میں موجود بھانوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔شہر میں صاف ستھرے ماحول کیلئے عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں.
Posting Komentar untuk " شہر میں 45 بھانے خالی کرتے ہوئے 100 سے زائد مویشی ضبط کرلیے گئے"