ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی ڈیرہ غازیخان کا اجلاس ,اراکین اسمبلی, ڈپٹی کمشنر سمیت تمام محکموں کے افسران کی شرکت
ڈیرہ غازیخان
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی ڈیرہ غازیخان کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اراکین اسمبلی محمد حنیف پتافی،سردار سیف الدین خان کھوسہ،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار سمیت تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے ترقیاتی منصوبوں و دیگر معاملات کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔اراکین اسمبلی نے شہر میں سٹریٹ کرائم کی شرح میں کمی پر اظہار اطمینان بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ ون فائیو پر ڈکیتیوں،چوریوں پر ایکشن،زیر التوا معاملات کی تفصیلات سے انہیں آگاہ کیا جائے، ہم شہر خموشاں کے داخلی راستے کیلئے ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ افسران کے ہمراہ سائیٹ کا جائزہ لیں گے،شہر خموشاں میں سہولیات بارے عوام کو آگاہی فراہم کی جائے۔سردار سیف الدین کھوسہ نے کہا کہ ضلع کے تھانوں کے منصوبوں پر تعمیراتی کاموں کی رفتار تیز کی جائے،مفاد عامہ کیلئے تعمیراتی منصوبہ جات میں ایک پورشن کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے،تعمیراتی کاموں میں رکاوٹوں بارے ہمیں معلومات فراہم کی جائیں،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کے ایک فیصد فنڈز پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کو ضرور دئیے جائیں تاکہ بیوٹیفیکیشن کا کام بروقت شروع کیا جاسکے۔حنیف خان پتافی نے کہا کہ غازی پارک کی اپ گریڈیشن اور جنرل بس سٹینڈ کے پارک کو یقینی بنایا جائے،ڈیرہ غازی خان شہر میں لائٹنگ کیلئے اقدامات کو تیز کیا جائے،انہوں نے کہا کہ کارڈیالوجی ہسپتال میں او پی ڈی،ایمرجنسی سروسز کا افتتاح دسمبر کے پہلے ہفتہ میں کیا جائے گا،کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کیلئے بجلی ایشو کو فوری حل کیا جائے،پل ڈاٹ تا سمینہ چوک کے اطراف کی لائٹنگ کو چالو کیا جائے۔سردار سیف الدین کھوسہ نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان میں ڈی سی سی کی چوتھی میٹنگ کا مقصد محکموں میں کوآرڈینیشن قائم کرنا ہے،اس میٹنگ میں ہر محکموں کے ٹارگٹس،تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ میٹنگ کے سنجیدہ فیصلوں کی بدولت عوامی ویلفیئر کے کاموں میں بہتری لائی جارہی ہے،اجلاس میں ضلع بھر کے میگا پراجیکٹس پر تعمیراتی پیشرفت تیز کرنے پر بھی اتفاق کیاگیا۔
Posting Komentar untuk "ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی ڈیرہ غازیخان کا اجلاس ,اراکین اسمبلی, ڈپٹی کمشنر سمیت تمام محکموں کے افسران کی شرکت"