Lompat ke konten Lompat ke sidebar Lompat ke footer

تمام ہاؤسنگ کالونیوں میں لوازمات پورے کیے جائیں

  ڈیرہ غازیخان

کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ہاؤسنگ کالونیوں سے متعلق اجلاس منعقدہوا جس میں ہاؤسنگ کالونیوں کی منظوری سے متعلق معاملات کا جائزہ لیاگیا.. اجلاس میں نیو ڈیفنس ہاؤسنگ اور زم زم سٹی ہاؤسنگ کالونیوں کی دستاویزات کا جائزہ لیاگیا. ایم او پلاننگ اویس سرور نے بریفنگ دی. اجلا س میں اے ڈی سی آر طیب خان، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،سی او کارپوریشن جواد الحسن گوندل اور ایم او آئی ذیشان فرید موجودتھے. کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ہاؤسنگ کالونیوں میں لوازمات پورے کیے جائیں،کالونیوں میں ڈسپوزل ورکس، پارکس،مساجد اور روڈز کیلئے مختص رقبہ کی جانچ پڑتال کی جائے. کمشنر نے غیرقانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کے احکامات دیتے ہوئے کہاکہ غیر قانونی طور پر تعمیر عمارتوں کا کام بند کرایا جائے،غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں میں رجسٹری اور انتقالات کے اندراج پر پابندی عائد کی جائے،ہاؤسنگ کالونیوں،کمرشل اور گھروں کے نقشوں کی منظوری میں غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے،قانون پر عملدرآمد کیلئے شہریوں اور ڈویلپرز کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا جائے. 

تمام ہاؤسنگ کالونیوں میں لوازمات پورے کیے جائیں




Posting Komentar untuk "تمام ہاؤسنگ کالونیوں میں لوازمات پورے کیے جائیں"