صوبہ بھر کی طرح ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام زکواۃ ڈے کا اہتمام
ڈیرہ غازیخان
صوبہ بھر کی طرح ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام زکواۃ ڈے کا اہتمام کیاگیا. اس موقع پر غربت کے خاتمے کیلئے محکمہ زکواۃ و عشر کی طرف سے جاری مختلف سکیموں کے بارے میں عوام کو آگاہی بھی فراہم کی گئی. ڈسٹرکٹ زکواۃ آفیسر ڈیرہ غازیخان کے مطابق محکمہ نے مختلف کاروباری افراد کی معاونت سے مستحقین کی امداد کیلئے مختلف پروگرامز شروع کیے ہیں جن سے ہزاروں افراد مستفید ہوتے ہیں. انہوں نے کہاکہ محکمہ زکواۃ کے پاس مستحقین کا مکمل ڈیٹا موجود ہے جن کو عزت و احترام کے ساتھ مالی امداد پہنچائی جاتی ہے. انہوں نے کاروباری حضرات سے درخواست کی ہے کہ وہ رضاکارانہ طو رپر زکواۃ صوبائی زکواۃ کونسل کے اکاونٹ میں جمع کرائیں تاکہ محکمہ مستحقین تک امداد پہنچا سکے.
Posting Komentar untuk "صوبہ بھر کی طرح ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام زکواۃ ڈے کا اہتمام "