Lompat ke konten Lompat ke sidebar Lompat ke footer

محبت حاصل کرنے کے لئے پیسہ بہت ضروری ہوتا ہے


محبت حاصل کرنے کے لئے پیسہ بہت ضروری ہوتا ہے

محبت حاصل کرنے کے لئے پیسہ بہت ضروری ہوتا ہے

 

میری زندگی کا سب سے بڑا حسین ترین خواب تم سے نکاح کا تھا اور اس دن کی خاطر میں نے بہت کچھ برداشت کیا تمہاری باتیں سنتا تمہارے ماں باپ کی باتیں سنی کیوں کے میں نکما ان پڑھ جاہل گوار تھا کسی کام کا نہیں تھا میں نہ امیر نہ اچھا گھر نہ گاڑیاں نہ اچھی جاب کچھ بھی نہیں تھا لیکن کیا کرتا تب محبت ہو گئی تھی مجھے کیا پتہ تھا کے محبت حاصل کرنے کے لئے پیسہ بہت ضروری ہوتا ہے اچھی جاب پڑھا لکھا ہونا بھی ضروری تھا ہاں میں پڑھائی میں کمزور ضرور تھا پر میری چاہت محبت بہت زیادہ تھی میں نے تم سے تمہاری فیملی سے طعنے سنے کے اس سے شادی کرنی ہے تو پڑھو ایک اچھے آدمی بنو وہ بہت پڑھ رہی ہے فیصل تم بھی پڑھو بار بار مجھے ٹارچر کیا جاتا تھا لیکن خاموش رہتا سہ لیتا تھا کے مجھے رشتہ نبھانا ہے ہر حال میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سب بدلتا گیا میں اسے اتنا چاہتا تھا کے کچھ بھی کر سکتا تھا اس کے لئے لیکن اسے میری خاموش محبت نظر نہیں آئی پھر میں اس سے بات کرنے کو ترسا دیکھنے کو ترسا بھیک مانگتا تھا اس سے روتا گڑگڑ اتا رہا ہاتھ جوڑے پاؤں پکڑے لیکن اسے ذرا رحم نہیں آیا اور تڑپنے کے لئے چھوڑ دیا اس کے بعد خاموش رہنے لگا بلاک کر دیا اس نے ہر طرف سے 10 سال کا رشتہ اس کے لئے کوئی معنی نہیں رکھا پھر خبر ملی کے اس کا رشتہ تہ ہو گیا ہے کسی امیر لڑکے سے جو کے اس کی اور اس کے گھر والوں کی وش تھی لڑکا امیر ہے اوٹ اوف کنٹری ہوتا ہے شادی کے بعد اس کو اپنے ساتھ لے جائے گا کسی بڑے سٹور مینیجر ہے 4 لاکھ کماتا ہے مہینے کا اور میں رویا بھی بہت کے خریدار آیا اور خرید کر لے گیا خیر شادی ہوئی اور میں شادی پر نہیں گیا کیوں کے سارے خاندان کو پتا تھا فیصل اور اس کا رشتہ ہوا ہے اور اب شادی کسی اور سے ہو رہی اور میں لوگوں کو ان کے سوالوں کے جواب نہیں دے سکتا تھا اس لئے نہیں گیا میری فیملی گئی تھی اپنے بھائی کی عزت کی خاطر اور میں اس رات سویا نہیں روتا رہا اور جب اگلے دن فیملی گھر آئی تو مجھے کہتے اس کا ہسبنڈ دیکھو میں نہیں دیکھ رہا تھا زبردستی سب نے دکھایا اور ہنس پڑھا کے اتنی خوبصورت لڑکی اس انکل سے بیاه دی جس کی عمر 45 سال لگ رہی تھی بیمار آدمی اور صرف پیسے کے لئے اندھے ہو جاتے ہیں اور اس کے بعد صبر بھی اگیا اور شکر بھی ادا کیا اور اس کے اچھے نصیب کی دعا بھی کی اور 3 مہینے بعد طلاق بھی ہو گئی اب امیر کے ساتھ بھی گزارا نہیں ہوا اور ابھی بھی امیر اور پڑھے لکھے کی تلاش میں ہیں یہی تھی ادھوری داستان

Posting Komentar untuk "محبت حاصل کرنے کے لئے پیسہ بہت ضروری ہوتا ہے"