Lompat ke konten Lompat ke sidebar Lompat ke footer

سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کے نیروبی میں قتل کے خلاف پریس کلب خانیوال میں احتجاجی مظاہرہ

خانیوال سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کے  نیروبی میں قتل کے خلاف پی ایف یو جے کی قیادت میں خانیوال یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے جس میں خانیوال سمیت تلمبہ مخدوم پور چھب کلاں  اور کبیروالہ سے صحافیوں نے شرکت کی

سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کے  نیروبی میں قتل کے خلاف پریس کلب خانیوال میں احتجاجی مظاہرہ


سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کے نیروبی میں قتل کے خلاف پریس کلب خانیوال میں احتجاجی مظاہرہ


ارشد شریف کے قتل کے خلاف خانیوال میں صحافی برادری سراپا احتجاج ہے پی ایف یو جے کی مرکزی قیادت صدر جی ایم جمالی اور سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم کی ہدایت پر خانیوال یونین آف جرنلسٹس نے ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں شدید نعرے بازی کے ساتھ ساتھ صحافیوں نے حکومت سے غیرجانبدار تحقیقات کرکے منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا اس موقع پر صدر طارق شہزاد بندیشہ نے کہا کہ ارشد شریف ایک منجھے ہوئے سینئر اینکر کے ساتھ ساتھ انویسٹگیٹیڈ رپورٹنگ میں بہت قدآور صحافی تھے انکا اس طرح بہیمانہ قتل پوری صحافت کا قتل ہے جنرل سیکرٹری خانیوال یونین آف جرنلسٹس فرحان قیوم چوہدری نے کہا کہ صدارتی ایوارڈ یافتہ اینکر پرسن ارشد شریف کو غیر ملک میں قتل کرکے آزادی صحافت پر قدغن لگانے کا پیغام دیا گیا ہے اور یہ پوری صحافت کا قتل ہے

 

 ڈویژنل صدر ساجد خان نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل خلاف اور صحافت کی بقاء کے لیے پی ایف یو جے کا ہر کارکن ہر حد تک احتجاج کرنے کو تیار ہے جیسے ہی قیادت نے ملک گیر دھرنے کا اعلان کیا تو ملک بھر سے صحافی پی ایف یو جے کے کارکن شریک ہونگے  اسی طرح ممبر ایف ای سی عبداللطیف انور نے بھی پی ایف یو جے کے زیر اہتمام احتجاج میں ارشد شریف کے قتل کی شدید مذمت کرتے تمام تحقیقات کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ممبر ایف ای سی راؤ سلمان نے بھی احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم اس قتل کی پرزور مذمت کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتادیں کہ آزادی صحافت کے لیے ہمیں جس حد تک بھی احتجاج کرنا پڑا قیادت کی ہدایات پر ہر حد تک جائیں گے احتجاجی مظاہرہ سے چھب کلاں سے آئے ناصر عرفات بھارہ اور تلمبہ

Posting Komentar untuk "سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کے نیروبی میں قتل کے خلاف پریس کلب خانیوال میں احتجاجی مظاہرہ "