Lompat ke konten Lompat ke sidebar Lompat ke footer

پولیس نے مقتول کے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر لئے

 رانا جان محمد ڈی ایس پی سرکل تونسآذہ کی زیر نگرانی سپیشل ٹیم نے  مقتول  وزیر احمد کے قتل کے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکےگرفتارکرلیا



تفصیلات کے مطابق  مدعی مقدمہ منیر احمد ولد وزیر احمد قوم زور سکنہ بستی بلوانی  مقامی پولیس  تھانہ وہوا کو بیان دیا کہ میں بستی بلوانی میں دکانداری کرتا ہوں شب درمیان 30/01.10.2022 کو میر ا والدوزیر احمد ولد غلام شبیر اپنی دکان آڑھت کے آگے شیڈ دکان میں سویا ہوا تھا امروز 6:15 بجے صبح میں با ہمراہ مسمیان عبدالغفور ولد لعل خان ،عبدالطیف ولد غلام شبیر اقوام زور سکنائے دیہہ بسواری موٹرسائیکل اپنے والد وزیر احمد کی دکان آڑھت پر کال کا جواب نہ ملنے کی وجہ سے تشویس میں مبتلا ہوکر موقع پر پہنچے دیکھا کہ میرا ،والد وزیر احمد بذریعہ تیز دھار آلہ شدید مضروب ہوکر خون میں لت پت ہوکر فوت ہوچکا تھا جس کو رات کی تاریکی میں نامعلوم اشخاص نے بیدردی سے قتل کر دیا ہے اور سر دست وجہ عناد بھی معلوم نہ  ہے
 اس وقوعہ کی بابت تھانہ وہوا پولیس نے مقدمہ درج کیا رانا جان محمد ڈی ایس پی سرکل تونسہ نے اپنی زیر نگرانی ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی جس میں عرفان افتخار ایس ایچ او تھانہ وہوا،امتیاز احمد سب انسپکٹر،محمد بلال اے ایس آئی،امان اللہ ریڈر،تصور عباس انچارج آئی ٹی،سجاد حسین سیکیورٹی تھانہ وہوا اور آئی بی کے آفسران   شامل تھے جنہوں نے انتہائی قلیل وقت میں نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے  دو ملزمان 1 ۔فردوس ولد اللّٰہ وسایا سکنہ بلوانی2. محمد سلیمان ولد رمضان سکنہ بلوانی کو گرفتار کیا   ملزمان فردوس مقتول کا بھانجا ہے جبکہ سیلمان بھانجے کا دوست ہے۔ملزمان نے اقراء جرم قتل کرتے ہوئے بتلایا کہ ہم ڈکیتی کرنے کی نیت سے آئے تھے اسی دوران وزیر احمد کو ناحق قتل کردیا۔
رانا جان محمد ڈی ایس پی سرکل تونسہ کی زیر نگرانی اور ہدایت پر مختلف زاویوں سے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے  پوری ٹیم نے پوری محنت،ایمانداری وجانفشانی سے اندھے قتل کو ٹریس کیا۔


پولیس نے  مقتول کے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر لئے

Posting Komentar untuk "پولیس نے مقتول کے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر لئے"