Lompat ke konten Lompat ke sidebar Lompat ke footer

روزہ کے فوائد اور احکام

روزہ کے فوائد اور احکام :


رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اللہ پاک فرماتا ہے کہ انسان کا ہر نیک عمل خود اسی کے لیے ہے مگر روزہ کہ وہ خاص میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا اور روزہ گناہوں کی ایک ڈھال ہے، اگر کوئی روزے سے ہو تو اسے فحش گوئی نہ کرنی چاہئے اور نہ شور مچائے، اگر کوئی شخص اس کو گالی دے یا لڑنا چاہئے تو اس کا جواب صرف یہ ہو کہ میں ایک روزہ دار آدمی ہوں، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد    صلی اللہ علیہ وسلم    کی جان ہے! روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بھی زیادہ بہتر ہے، روزہ دار کو دو خوشیاں حاصل ہوں گی   ایک تو جب   وہ افطار کرتا ہے تو خوش ہوتا ہے اور   دوسرے   جب وہ اپنے رب سے ملاقات کرے گا تو اپنے روزے کا ثواب پا کر خوش ہو گا 


‏رسول الله ﷺ نے فرمایا:


  جو شخص روزے کی حالت میں بھول گیا اور کھا لیا یا پی لیا، تو وہ اپنا روزہ پورا کرے (توڑے نہیں).. کیونکہ اس کو الله نے کھلایا اور  پلایا ہے.


‏رسول الله ﷺ نے فرمایا:


جب تم میں سے کوئی افطار کرے تو وہ کھجور سے افطار کرے، کیونکہ وہ باعث برکت ہے. اگر وہ (کھجور) نہ پائے تو پھر پانی سے افطار کر لے، کیونکہ وہ باعث طہارت ہے.


‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:  


جو کوئی کسی روزہ دار کو افطار کرا دے تو اس کو روزہ دار کے برابر ثواب ملے گا، اور روزہ دار کے ثواب میں سے کوئی کمی نہیں ہو گی۔

‏حضرت عبدالله بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں، جب نبی ﷺ روزہ افطار کرتے تو آپ ﷺ یہ دعا پڑھا کرتے تھے:


"ذَهَبَ الظَّمَأُ ، وَابْتَلَّتِ الْعُرُوقُ ، وَثَبَتَ الْأَجْرُ إِنْ شَاءَ الله".

(پیاس ختم ہوگئی، رگیں تر ہوگئیں، اور اگر الله نے چاہا تو اجر ثابت ہوگیا).


حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ،    أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : الصِّيَامُ جُنَّةٌ ، فَلَا يَرْفُثْ ، وَلَا يَجْهَلْ ، وَإِنِ امْرُؤٌ قَاتَلَهُ أَوْ شَاتَمَهُ ، فَلْيَقُلْ : إِنِّي صَائِمٌ مَرَّتَيْنِ ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ تَعَالَى مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ ، يَتْرُكُ طَعَامَهُ ، وَشَرَابَهُ ، وَشَهْوَتَهُ مِنْ أَجْلِي الصِّيَامُ لِي ، وَأَنَا أَجْزِي بِهِ وَالْحَسَنَةُ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا    .



 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا روزہ دوزخ سے بچنے کے لیے ایک ڈھال ہے اس لیے  ( روزہ دار )  نہ فحش باتیں کرے اور نہ جہالت کی باتیں اور اگر کوئی شخص اس سے لڑے یا اسے گالی دے تو اس کا جواب صرف یہ ہونا چاہئے کہ میں روزہ دار ہوں،  ( یہ الفاظ )  دو مرتبہ  ( کہہ دے )  اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک کستوری کی خوشبو سے بھی زیادہ پسندیدہ اور پاکیزہ ہے،  ( اللہ تعالیٰ فرماتا ہے )  بندہ اپنا کھانا پینا اور اپنی شہوت میرے لیے چھوڑ دیتا ہے، روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا اور  ( دوسری )  نیکیوں کا ثواب بھی اصل نیکی کے دس گنا ہوتا ہے۔ 


‏رسول الله ﷺ نے فرمایا:


آدمی کا ہر عمل دس گنا سے سات سو گنا تک بڑھا دیا جاتا ہے، الله تعالیٰ نے فرمایا: سوائے روزے کے، کیونکہ وہ میرے لئے ہے میں خود ہی اس کا بدلہ دوں گا.


‏آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:


جو شخص رمضان کے روزے ایمان اور احتساب  حصول اجر و ثواب کی نیت  کے ساتھ رکھے،اس کے اگلے تمام گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں۔اور جو لیلۃ القدر میں ایمان و احتساب کے ساتھ نماز میں کھڑا رہے اس کےبھی اگلے تمام گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔

‏جبریل علیہ السلام ہر سال رمضان کے مہینے میں اس کے ختم ہونے تک ( روزانہ آکر ) آپ ﷺسے ملتے تھے ۔ آپﷺان کے سامنے قرآن مجید کی قراءت فرماتے اور جب حضرت جبریلؑ آپ ﷺسے آکر ملتے تو آپ ﷺخیر ( کے عطا کرنے )  میں بارش برسانے والی ہواؤں سے بھی زیادہ سخی ہو جاتے۔ 


حضرت انس  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے روایت ہے کہ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا کہ سحری کھایا کرو کیونکہ سحری کے کھانے میں برکت ہوتی ہے ۔


‏اوراگرکوئی شخص بیمار ہو یاسفر پرہوتووہ دوسرےدنوں میں اتنی ہی تعدادپوری کرلے۔اللہ تمہارےساتھ آسانی کامعاملہ کرناچاہتاہے،اورتمہارےلئےمشکل پیدا کرنانہیں چاہتا،تاکہ(تم روزوں کی)گنتی پوری کرلو،اوراللہ نےتمہیں جو راہ دکھائی اس پر اللہ کی تکبیر کہو،اورتاکہ تم شکرگذاربنو۔


میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے فضائل بیان فرما رہے تھے کہ جو شخص بھی اس میں ایمان اور نیت اجر و ثواب کے ساتھ  ( رات میں )  نماز کے لیے کھڑا ہو اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیئے جائیں گے۔






Posting Komentar untuk "روزہ کے فوائد اور احکام "