Lompat ke konten Lompat ke sidebar Lompat ke footer

قرآن مجید کا تعارف

 الکتاب 


انسانوں کی رہنمائی کے لیے اللہ تعالی وقتا فوقتا آسمان سے اپنے منتخب بندوں پر وحی بھیجتا رہا ہے ۔ یہ خاص بندے اللہ تعالی کے رسول تھے ۔ مختلف رسالوں پر مختلف کتابیں اور صحیفے نازل کئے گئے ۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری رسول ہیں ۔ آپ پر الکتاب یعنی قرآن کریم خو نازل کیا گیا ۔ قرآن مجید اللہ تعالی کی آخری کتاب ہے ۔ یہ کتاب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر تقریبا  (23 ) سال کے عرصے میں نازل ہوئی 

اس کا کا نام اللہ تعالی نے ' الکتاب ' خود رکھا ہے اللہ تعالی کا ارشاد ہے ۔ یہ وہ کتاب ہے جس میں کوئی شک نہیں 



2 ۔ ہمیشہ کیلئے محفوظ کتاب


یہ ایک مکمل کتاب ہے جس میں اللہ تعالی کی ہدایتہمیشہ کیلئے محفوظ کر دی گئی ہے ۔ قرآن کے اور بھی بہت سے نام ہیں ۔ پہلی آسمانی کتابیں تو اپنی اصل صورت میں اس وقت دنیا میں نہیں مگر قرآن مجید ایک نقطے اور شوشے کی تبدیلی کے بغیر ہم تک پہنچا ہے ۔ اللہ تعالی نے اس اس خی حفاظت کا خود ذمہ لیا ہے ۔ ارشاد خداوندی ہے  

یقینا ہم نے قرآن مجید نازل کیا اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں ۔ 



3 ۔ دائمی اور عالم گیر قانون 


قرآن مجید اللہ تعالی کا دائمی اور عالم گیر قانون ہے دائمی ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اب قیامت تک یہی قانون چلے گا ۔ اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور عالمگیر کا مطلب یہ ہے کہ ہر قوم  ،ملک ، علاقے اور خطے کے لوگوں کے لئے یہ ایک مکمل کتاب ہدایت اور دستور زندگی ہے ۔ قرآن مجید ہمیشہ کیلئے انسانوں کی ہدایت اور رہنمائی کے لیے خدائی قانون ہے ۔ جس میں ردوبدل کی ضرورت نہیں ۔ اس کے احکامات جس طرح آج سے چودہ سو سال پہلے قابل عمل تھے اسی طرح آج بھی ہیں ۔ اس کے برعکس انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین قوموں  ، ملکوں اور زمانے کے حالات کے ساتھ ساتھ بدلتے رہتے ہیں ۔ 



4 ۔ پہلی الہامی کتابوں کی تصدیق کرنے والا


قرآن مجید پہلی آسمانی کتابوں کی تصدیق اور تائید کرتا ہے ۔ پہلی کتابیں بھی اللہ تعالی کی طرف سے نازل ہوئی تھیں ۔ ان میں بھی اللہ نے ان ہی عقائد کی تعلیم دی جو قرآن مجید میں ہیں اور اسی طرح اچھے کاموں کے کرنے اور برے کاموں سے باز رہنے کا حکم دیا ہے ۔ قرآن مجید تمام الہامی کتابوں کی تعلیمات کا خلاصہ اور نچوڑ ہے ۔ 




5 ۔ قرآن مجید کی تعلیمات


قرآن مجید نے انسانوں کو ایک خدا کی عبادت کی تعلیم دی اور اپنے ہی جیسے انسانوں کے سامنے جھکنے  ، سورج ، چاند ، ستاروں اور پتھروں کو پوجنے سے منع کیا ۔ بندے اور اس کے خالق کے درمیان محبت اور اطاعت خا رشتہ قائم کیا ۔ اللہ کی حاکمیت قائم کرنے اور ملکوں کا نظام آپس کے مشورے سے چلانے کی تعلیم دی ۔ عدل وانصاف کا اعلی معیار قائم کیا ۔ سود کو کو ختم کر کے زکوتہ کو رائج جس سے غریبوں اور حاجت مندوں کو فائدہ پہنچتا ہے ۔ حلال اور حرام کا فرق بتایا ۔ حلال روزی کو لازمی قرار دیا اور حرام سے بچنے کی تاکید کی ۔ عورتوں کے حقوق مقرر کیے ۔ میاں بیوی کے باہمی رشتے کے بارے میں واضع احکامات دیئے ۔ والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی تاکید کی ۔ رشتہ داروں کے حقوق ادا کرنے اور سب لوگوں سے خوش اخلاقیسے پیش آنے کا حکم دیا ۔ 




6 ۔ قرآن مجید کی تعلیمات کے اثرات 



قرآن مجید کے نزول سے پہلے عرب کے تمام لوگوں میں دنیا بھر کی خرابیاں موجود تھیں ۔ وہ شرک اور کفر کرتے ، بے گناہ لوگوں کو قتل کرتے  ، جوا کھیلتے   ، شراب پیتے اور بچیوں کو زندہ دفن کر دیتے تھے ۔ یہ قرآن مجید کی تعلیمات کا اثر تھا کہ انسان نیک اور پاکیزہ زندگی بسر کرنے لگے ۔ انسانیت کے ہمدرد اور خیر خواہ بن گئے ۔ جن کے اپنے ہاں کوئی قانون نہیں تھا ۔ انھوں نے ساری دنیا کو قانون دیا ۔ مشالی معاشرہ قائم کرنے کیلئے ایسے منصفانہ اصول مقرر کیے جن پر عمل کر کے دونوں جہان کی سعادتیں حاصل کی جا سکتی ہے ۔ ہماری فلاح و کامیابی اس میں ہے کہ اللہ تعالی نے قرآن کریم میں جو احکامات دیئے ہیں ان کی پابندی کریں ۔



7 ۔ قرآن مجید کا نزول


قرآن مجید اللہ تعالی کا کلام ہے ۔ جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا ۔ قرآن مجید رمضان کے مہینے میں نازل ہونا شروع ہوا ۔ 

رمضان کا مہینہ جس میں قرآن اتارا گیا ۔ ( البقرہ : 185) 

اور اللہ تعالی نے اسے لیلتہ القدر میں اتارا ۔ ارشاد باری تعالی ہے ۔ " ہم نے اسے قرآن کو لیلتہ القدر میں اتارا ہے  ( القدر: 1 ) 


تیئیس سال تک قرآن مجید تھوڑا تھوڑا حسب ضرورت نازل ہوتا رہا اور ساتھ ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے لکھواتے رہے ۔ یاد کرواتے رہے ۔ نماز میں تلاوت فرماتے ۔ حجتہ الوداع کے موقع پر اللہ تعالی نے وحی کے ذریعے اعلان کروایا کہ آج دین مکمل ہو گیا ہے ۔ اب کسی نئی ہدایت کی ضرورت نہیں ۔ 

" آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمہارے لیے دین اسلام کو پسند کر لیا " 

Posting Komentar untuk "قرآن مجید کا تعارف "