Lompat ke konten Lompat ke sidebar Lompat ke footer

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ان مشرکوں کو فرد افردا دعوت دینا جو مسلمان نہیں ہوئے

 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ان مشرکوں کو فرد افردا دعوت دینا جو مسلمان نہیں ہوئے


حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں سب سے پہلے دن جو میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچانا اس کا قصہ یوں ہوا کہ میں اور ابو جہل بن ہشام مکہ کی کی ایک گلی میں چلے جارہے تھے کہ اچانک ہماری حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہو گئی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ابو جہل سے فرمایا اے ابو الحکم آو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف میں تمہیں اللہ کی طرف سے دعوت دیتا ہوں ابو جہل نے جواب دیا اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کیا تم ہمارے خداوں کو برا بھلا کہنے سے باز نہیں آو گئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہی چاہیتے ہیں کہ گواہی دے دیں کہ آپ نے اللہ کا پیغام پہنچا دیا چلو ہم گواہی دئیے دیتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیغام پہنچا دیا ۔اللہ کی قسم اگر مجھے معلوم ہوتا کہ جو کچھ آپ کہے رہے ہیں وہ حق ہے تو میں آپ کا اتباع ضرور کر لیتا یہ سن کر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لے گئے ۔اس کے بعد ابو جہل میری طرف متوجہ ہو کر کہنے لگا اللہ کی قسم میں خوب جانتا ہوں کہ جو کچھ یہ کہے رہے ہیں وہ حق ہے لیکن میں ان کی بات اس وجہ سے نہیں مانتا کہ وہ بنی قصی میں سے ہیں اوربنی قصی نے کہا کہ بیت اللہ کی دربانی ہمارے خاندان میں ہو گئ

ہم نے کہا ٹھیک ہے پھر انہوں نے کہا حاجیوں کو پانی پلانے کی خدمت ہمارے خاندان میں ہو گئ ہم نے کہا ٹھیک ہے پھر انہوں نے کہا مجلس شوری کا انتظام ہمارے ذمہ ہو گا ہم نے کہا ٹھیک ہے پھر انہوں نے کہا لڑائی کا جھنڈا ہمارےابو جہل نے کہا آپ کو دینے کے لیے کیونکہ آپ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس لیے گئے تھے تاکہ آپ کو ان سے کچھ مل جائے ولید نے کہا قریش کو خوب معلوم ہے کہ میں ان سب سے زیادہ مالداروں میں سے ہوں مجھے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے مال لینے کی ضرورت نہیں ہے ابو جہل نے کہا پھر آپ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ایسی بات کہیں جس سے آپ کی قوم کو یہ پتہ چل جائے کہ آپ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے منکر ہیں ان کو نہیں مانتے ولید نے کہا میں کیا کہوں؟ اللہ کی قسم تم میں سے کوئی آدمی مجھ سے زیادہ اشعاراور اشعار کے رجز اور قصیدےکو جنات کے اشعار کو جاننے والا نہیں ہے اللہ کی قسم وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو کچھ کہتے ہیں وہ ان میں سے کسی چیز کے مشابہ نہیں ہے ۔اور اللہ کی قسم وہ جو کچھ فرماتے ہیں اس میں بڑی حلاوت اور مزہ اور بڑی خوبصورتی اور کشش ہے



Posting Komentar untuk " حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ان مشرکوں کو فرد افردا دعوت دینا جو مسلمان نہیں ہوئے "