Lompat ke konten Lompat ke sidebar Lompat ke footer

Achi batin in urdu

رشتے اکثر تب اپنی وقعت کھو دیتے، جب ھم یکطرفہ طور پر اپنے ذہن میں اٹھنے والے سوالات کے جوابات خود سے تراشنے لگتے ہیں 

السّلام علیکم

صبح بخیر زندگی ♥️

دعا ھے مالک کائنات آپ کے سبھی رشتے اور ان میں محبت ہمیشہ قائم رکھے، بے شمار خوشیاں بے حساب بابرکت رزق اور لازوال نعمتوں سے آپ کو سرفراز فرمائے

آمین

🫠

اگر کوئی شخص آپ کوکہےکہ فلاں آپ کو برا کہ رہا تھا تو اس بندے کا مقصد آپ کو معلومات دینا نہیں بلکہ تکلیف پہنچانا ہوتا ہے، کیونکہ اگر اس میں غیرت ہوتی تو بات کرنے والے کا منہ بند کر کے آتا ...

السّلام علیکم

صبح بخیر زندگی ♥️

دعا ھے مالک کائنات آپ کو بیغیرتوں اور منافقین کی شر سے محفوظ رکھے، آپ کی عزت و آبرو سلامت رکھے بے حساب بابرکت رزق اور لازوال خوشیاں عطا فرمائے،

آمین

🙂

خاموشی اچھی چیز ہے لیکن وہاں  خاموش رہنا جہاں آپ کے چند لفظ کسی کے لیے شفا بنتے ہوں آپ کے بولے گے چند جملے کسی کو ٹوٹنے سے بچا سکتے ہوں وہاں خاموش رہنا بھی تو ظلم ھے

السّلام علیکم

دوپہر بخیر  ❤️

دعا ھے مالک کائنات آپ کو اپنی پناہ میں رکھے اور اپنی مخلوق کے لیے وسیلہ خیر بنائے ، آپ کو لازوال خوشیاں، بے حساب بابرکت رزق اور پرسکون زندگی عطا فرمائے

آمین

🫠



جو اختیار میں نہ ہو اسے رب کے حوالے کر دیا کریں، جو رب کے حوالے کر دیا جو اس پر چھوڑ دیا اس پر سوچنا کیسا،جب سوچنا ہی تھا تو اس پر چھوڑنا کیسا، جب پورے یقین سے اس پر چھوڑ دیا جائے تو راستے خود بخود نکل آتے ہیں،

السّلام علیکم

جمعتہ المبارک بخیر ♥️

دعا ھے مالک کائنات آپ کی ہر مشکل آسان فرمائے آپکی زندگی میں کبھی مایوسی اور پچھتاوے کا دخل نہ ہو ، لازوال خوشیاں بے حساب بابرکت رزق اور پرسکون زندگی عطا فرمائے،

آمین


🙂

چھوٹی چھوٹی مثبت تبدیلیاں انسان کو مکمل تبدیل کر دیتی ہیں جیسے اُٹھائے گئے چھوٹے چھوٹے قدم ایک بڑی منزل تک لے جاتے ہیں۔ ہمیں آغاز تو کرنا چاہیئے عمل بھلے ہی چھوٹا ہو

السّلام علیکم

صبح بخیر زندگی ♥️

دعا ھے مالک کائنات آپ کا قدم آپ کو کامیابی کی طرف لے کر جائے ، آپ کا ہر دن خوشیوں کا پیامبر بن کر طلوع ھو، بے حساب بابرکت رزق اور پرسکون زندگی عطا ھو،

🫠

تقدیر سوچ کے نہیں دُعاؤں کے تابع ہےـ دُعاؤں میں رہنے کا ہنر سیکھئے اور دوسروں کے لیے دُعا گو رہیں,کہ آپ کو دعائیں ملتی رہیں -
السّلام علیکم
جمعتہ المبارک بخیر ♥️
دعا ھے مالک کائنات آپ کی ہر دعا جو چاہے دل میں ھو یا زبان پر قبول فرمائے، آپ پر ہمیشہ مہربان رھے اور اپنی نعمتوں کا نزول سدا جاری رکھے 
آمین
🫠
ﻣﺤﺒﺖ ﮐﺎ حقیقی ﻣﻌﯿﺎﺭ یہ  ﮨﮯ 
ﮐﮧ ﺍپنی خوشی ﮐﻮ ﻣﺤﺒﻮﺏ ﮐﯽ ﺗﺮﺟﯿﺢ اﻭر خوشی  ﭘﺮ ﻗﺮﺑﺎﻥ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ...
السّلام علیکم
دوپہر بخیر ♥️
دعا ھے مالک کائنات آپ کو بہت زیادہ محبت کرنے والے پرخلوص رشتوں سے نوازے ،بے حساب بابرکت رزق اور اسے تقسیم کرنے خوش نصیب ہاتھ عطا فرمائے
آمین

🫠

‏انسان کا انداز  گفتگو اسکی شخصیت کا آئینہ ہے اور یہ آئینہ تب مزید شفاف ہوجاتا ہے جب انسان کسی ناپسندیدہ یا مخالف کے متعلق گفتگو کرتا ہے،
السّلام علیکم
صبح بخیر زندگی⁦♥️⁩
دعا ھے اندھیرے کو روشن دن میں بدلنے والا میرا اللہ آپ کی پریشانیوں کو خوشیوں اور مسرتوں میں بدل دے ، زندگی میں کامیابی کے دروازے کھول دے، غائب کے خزانوں سے بے انداز بابرکت رزق عطا فرمائے، سکون کی دولت سے مالامال فرمائے
آمین

🫠

‏انسان کا انداز  گفتگو اسکی شخصیت کا آئینہ ہے اور یہ آئینہ تب مزید شفاف ہوجاتا ہے جب انسان کسی ناپسندیدہ یا مخالف کے متعلق گفتگو کرتا ہے،
السّلام علیکم
صبح بخیر زندگی⁦♥️⁩
دعا ھے اندھیرے کو روشن دن میں بدلنے والا میرا اللہ آپ کی پریشانیوں کو خوشیوں اور مسرتوں میں بدل دے ، زندگی میں کامیابی کے دروازے کھول دے، غائب کے خزانوں سے بے انداز بابرکت رزق عطا فرمائے، سکون کی دولت سے مالامال فرمائے
آمین

🙂

زیادہ حساسیت انسان کو زندگی سے دور کر دیتی ھے،
دنیا کے حقائق اتنے تلخ ہیں کہ اگر انسان ذرا ذرا سی بات پر الجھا رھے تو زندگی گزارنا مشکل ھو جائے،
ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کریں اور خوش رہیں،
السّلام علیکم
صبح بخیر زندگی⁦♥️⁩
دعا ھے مالک کائنات آپ کو ہمیشہ خوش رکھے، زندگی کی تلخیوں سے محفوظ رکھ کر اطمینان کی دولت سے مالا مال فرمائے،
بےشمار بابرکت رزق اور صحت مند زندگی کے ساتھ پیار کرنے والے رشتوں سے نوازے،
آمین

🫠
اگر تو ‏‏‏‏زندگی کو سمجھنا ہو تو پیچھے مُڑ کر دیکھنا پڑتا ھے لیکن اگر زندگی جینا ہے تو بس  اپنی سمت صرف آگے کی طرف رکھیں اور سفر جاری رکھیں ۔ ۔ ۔
السّلام علیکم
صبح بخیر زندگی ❤️
دعا ھے مالک کائنات آپ کا آج اور آنے والی زندگی اتنی خوبصورت بنا دے، کہ آپ کو کبھی  پیچھے مڑ کر دیکھنے کی ضرورت پیش نہ آئے، بے شمار بابرکت رزق، لازوال خوشیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے
آمین

🫠

رشتوں کا اتنا بھرم تو ضرور رکھنا چاہیے کہ جب کبھی کسی انجان راستے پر کسی مانوس چہرے سے ملاقات ھو جائے تو نظریں چُرانے کی نوبت نا آئے
السّلام علیکم
صبح بخیر زندگی⁦♥️⁩
دعا ھے مالک کائنات آپ کے سبھی رشتے اور ان میں خلوص اور محبت ہمیشہ قائم رکھے، آپ کو بیمثال خوشیاں،بے حساب بابرکت رزق اور صحت مند پرسکون زندگی عطا فرمائے،
آمین
🙂

انا بھی کیسی چیز ھے حق کو ماننے ہی نہیں دیتی ، اس لیے کسی ایسے شخص سے بحث کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ھوتا، کہ سمجھ تو اسے پہلے ہی آ چکی ھوتی لیکن وہ مانے گا کبھی نہیں
السّلام علیکم
صبح بخیر زندگی ❤️
دعا ھے مالک کائنات آپ کی عزت و وقار پر کبھی آنچ نا آنے دے، آپکو بیہودہ اور گھٹیا لوگوں کی شر سے محفوظ رکھے بے حساب خوشیاں اور بابرکت رزق عطا فرمائے
آمین

🫠

ہماری زندگی میں بے چینی کی اک بڑی وجہ یہ بھی ھے کہ ھم حال میں نہیں جیتے یا تو ماضی کے پچھتاوے، یا پھر مستقبل کے واہمے ہمیں گھیرے رہتے، ھم موجود نعمتوں سے لطف اندوز ہی نہیں ھوتے
السّلام علیکم
صبح بخیر زندگی ♥️
دعا ھے مالک کائنات آپ کا حال خوشگوار ، مستقبل تابناک بنائے ، بے شمار خوشیاں ،بے حساب بابرکت رزق اور ان سے لطف اندوز ہونے کے لیے خوبصورت لمحات آپ کا نصیب کر دے،
آمین
🫠

*تحریر تھوڑی سی لمبی ھے لیکن پوری پڑھئیے ضرور*
اگر کوئی بادشاہ آپ پر نہایت مہربان ہو اور آپ پر اپنے لطف و کرم اور عنایات کے لئے بار بار آپ کو اپنے دربار میں بلائے، اور پھر جب آپ اس کے دربار میں حاضر ہو جائیں تو وہ آپ سے کہے کہ جو جی چاہے مانگ لو، اور آپ اس سے کہیں، "حضور مجھے دو ہزار روپے عنایت فرما دیجئے"۔۔۔  یہ جملہ پڑھ کر خود آپ کو بھی ہنسی آ جائے گی، تو سوچئے کہ بادشاہ اور دیگر  آپ کے بارے میں کیا سوچیں گے! وہ کہیں گے کہ اس بندے کی سوچ ہی چھوٹی ہے!
تو اللہ تعالیٰ جو قادر مطلق اور کائنات کے دنیاوی و سماوی  تمام خزانوں  کا واحد خالق و مالک ہے اور دنیا کے تمام بادشاہوں سے بڑا بادشاہ ہے،  جب آپ اس سے مانگتے ہیں تو کیا مانگتے ہیں! کیا آپ کی اور میری بڑی سے بڑی دعائیں بھی "دوہزار روپے" مانگنے جیسی ہی نہیں ہیں؟
سو اللہ تعالیٰ سے اتنا زیادہ حسن ظن رکھیے کہ بالفرض اگر دنیا میں صرف ایک opportunity ہے تو وہ آپ کو ملے گی، جب اللہ تعالیٰ سے مانگیں تو اتنا زیادہ مانگیں کہ جیسے مانگنے کا حق ہے(یہ نہ دیکھیں کہ آپ کون ہیں، یہ دیکھیں کہ دینے والا کون ہے)، آپ اللہ تعالیٰ سے جتنا بڑا گمان رکھیں گے، جتنا زیادہ مانگیں گے اور جتنی زیادہ بار مانگیں گے، اللہ تعالیٰ اتنا خوش ہو گا،اور اتنا زیادہ عطا فرمائے گا،
عموما ہماری دعائیں اس لئے بھی قبول نہیں ہوتیں کیونکہ خود ہمیں ہی دعا کی مقبولیت کا یقین نہیں ہوتا اور محض خانہ پری کے لئے دعا برائے دعا مانگ رہے ہوتے ہیں، اور ہمارا ذہن بھی حاضر نہیں ہوتا۔ جب آپ دماغ کو حاضر رکھ کر اور اس عقیدے اور گمان کے ساتھ دعا مانگتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ سن بھی رہا ہے اور عطا بھی کرے گا، اور دل کھول کر مانگتے ہیں تو دعا کلی یا جزوی طور پر بہت جلد قبول ہو جاتی ہے۔!
سو اللہ تعالیٰ سے اس کی شان کے مطابق مانگئیے، بار بار اور بے حساب مانگئیے، 
*السّلام علیکم*
*صبح بخیر زندگی ❤️*
دعا ھے مالک کائنات آپ کو اپنی شان کے مطابق عطا فرمائے
آمین

Posting Komentar untuk "Achi batin in urdu"