خانیوال میں افسوسناک واقعہ کے خلاف شہری سراپا احتجاج
خانیوال میں افسوسناک واقعہ ،فائرنگ کیس کے نامزد ملزمان نے مقدمہ درج کرانے پر مدعی کے بھائی پر سر عام گولیاں چلادیں جس سے وہ موقع پر جانبحق ہو گیا ،ملزمان نے مقتول کے چار سالہ بیٹے کو بھی مارنے کی کوشش کی۔
عینی شاہدین کے مطابق مقتول کو عوام کے سامنے زمین پر لٹا کر سر میں گولیاں مار ی گئیں ،اپنے باپ کو تڑپتا دیکھ کر چار سالہ بیٹا بھاگ کر آیا تو اس پر بھی سفاک قاتلوں نے فائرنگ کردی بچہ شدید زخمی ۔
سرعام ہونے والے قتل کے واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہونے کے خلاف لوگ نعش اٹھا کر ڈی پی او آفس کے باہراحتجاج شروع کردیا ۔ڈی ایس پی عمران کی متاثرین کی منت سماجت کی اور کہا کہ احتجاج ختم کردیں مظاہرین نے کہا کہ ڈی پی او کے ملنے تک احتجاج جاری رکھیں گے ۔
فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف وہراس لوگ بھاگ گئے بازاربند ہوگئے۔اگر پولیس پہلے ہی فائرنگ کے مقدمہ میں نامزد ملزمان گرفتار کرلیتی تو آج یہ واقعہ نہ ہوتا ۔بھائی مقتول داود اور اہل علاقہ کا بیان ۔
متاثرین نعش اور زخمی بچہ کے ہمراہ ڈی پی او آفس کے باہر سراپا احتجاج ۔خانیوال۔ملزمان نے سر پر گولیاں مار کر سفاک طریقہ سے قتل کیا ۔
Posting Komentar untuk "خانیوال میں افسوسناک واقعہ کے خلاف شہری سراپا احتجاج "