Lompat ke konten Lompat ke sidebar Lompat ke footer

اتنی گہری چوٹ لگی کہ 5 ٹانکے آگئے ۔۔ رمضان ٹرانسمشنو کے دوران وسمہ بادامی کسےن زخمی ہوئے؟

 ایسا لگتا ہے اس مرتبہ رمضان ٹرانسمیشن کو کسی کی نظر لگ گئی ہے۔ رمضان کے شروع میں آنے والی ٹرانسمیشن میں کبھی شائستہ لودھی گر گئیں تو کبھی اعجاز اسلم کا کرتا پھٹ گیا۔ لیکن کل افطار ٹرانسمیشن کے دوران وسیم بادامی کا ہاتھ کٹ گیا، ان کے ہاتھ میں 5 ٹانکے آئے اور ساتھ ہی اقرارالحسن کی کلائی پر چلتا ہوا پنکھا لگ گیا


لیکن پھر بھی اقرارالحسن اور وسیم بادامی نے ٹرانسمیشن کو جاری رکھا اور یہ ثابت کر دکھایا کہ مشکلات سب کے ساتھ ہوتی ہیں بس سنبھالنے کا طریقہ آپ کو معلوم ہونا چاہیے۔ کل سے سوشل میڈیا پر وسیم بادامی کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شو کے سیٹ پر ایک صوفے پر لیٹے ہوئے ہیں، ان کے ہاتھ سے بُری طرح خون بہہ رہا ہے، ڈاکٹر ان کے ہاتھ پر ٹانکے لگا رہے ہیں اور وہ درد سے تڑپ رہے ہیں۔

وسیم بادامی کے ساتھ کیا ہوا؟

وسیم بادامی اپنی ویڈیو میں بتاتے ہیں: '' کوکنگ کا سیگمنٹ چل رہا تھا، اقرار بھائی نے مجھے کہا کہ آئل کا پیکٹ کھول دو، اب چونکہ مجھے یہ کام کرنا نہیں آتا، مجھے ان کو منع کر دینا چاہیے تھا یا شیف سے مدد لے لینی چاہیے تھی، لیکن وہ بھی اپنے کام میں مصروف تھیں، لہٰذا میں نے ایک چھری کی مدد سے اس پیکٹ کو کھولنے کی کوشش کی۔ میرے ایک ہاتھ میں چھری تھی اور دوسرے ہاتھ میں آئل کا پیکٹ تھا، میں نے تیزی سے چھری جب پیکٹ میں لگانے کی کوشش کی تاکہ وہ کھل جائے تو وہ چھری پیکٹ میں نہیں لگی، بلکہ میرے سیدھے ہاتھ پر لگ گئی، جس سے ایک دم تیزی سے خون کا فوارہ نکلا۔ خون اتنی تیزی سے نکلا کہ میں خود بھی ڈر گیا، لیکن میں نے اس وقت سیٹ سے بھاگنے کی کوشش کی کیونکہ کیمرے آن تھے اور ٹرانسمیشن چل رہی تھی، لیکن پھر میری ٹیم نے مجھے پکڑا، مجھے لٹایا اور فوری سیٹ پر موجود طبی عملے نے میری پٹیاں کی، میرے ہاتھ پر 5 ٹانکے بھی آئے۔ لیکن اب میں ٹھیک ہوں۔ مجھے اس وقت پین کلر بھی دی گئیں اور ڈرپ بھی لگائی گئی تھی۔ اب میں ٹھیک ہوں۔ میں شکریہ ادا کرتا ہوں ان سب لوگوں کا جنہوں نے میری مدد کی۔  ''

اقرارالحسن نے واقعے سے متعلق اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو اپ لوڈ کی اور کیشپن میں لکھا کہ: '' آفس کے ایک کولیگ نے وسیم بادامی صاحب کی یہ ویڈیوز بھیجی ہیں تو دل دہل گیا ہے۔ وسیم کو ٹانکے لگتے وقت میں بالکل ویسے ہی دور کھڑا ہو گیا تھا جیسے پہلاج کو پہلی بار ڈرپ لگی تھی تو میں روتا ہوا وارڈ سے باہر چلا گیا تھا۔ اس آدمی کا حوصلہ ہے کہ اس تکلیف میں روزہ بھی برقرار رکھا اور ٹرانسمیشن بھی آگے بڑھائی۔ میری والدہ کہتی ہیں کہ بادامی کو نظر لگی ہے، سو آپ سب سے درخواست ہے کہ ماشاء اللہ کہیے اور وسیم بھائی کے لئے دُعا کیجئے۔ ''

اس حادثے کے بعد وسیم نے دوبارہ ٹرانسمیشن شروع کردی۔ جس پر سب ان کی ہمت کو داد دے رہے ہیں۔ اقرارالحسن نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں دونوں کی ہاتھ میں پٹی بندھی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیشپن میں لکھا کہ: '' دو شرارتی بچے۔۔۔ ایک نے کلائی پر چلتا ہوا پنکھا لگوا لیا دوسرے نے کچن سیگمنٹ میں چھُری لگوا لی۔۔۔ وسیم بھائی کو پانچ ٹانکے بھی لگے ہیں لیکن اب وہ بہتر ہیں الحمد للّٰہ۔ اور مجھے تو ویسے ہی زخم کھانے کی عادت ہے

Posting Komentar untuk "اتنی گہری چوٹ لگی کہ 5 ٹانکے آگئے ۔۔ رمضان ٹرانسمشنو کے دوران وسمہ بادامی کسےن زخمی ہوئے؟"